13 نومبر، 2022، 8:48 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84941136
T T
0 Persons

لیبلز

استنبول میں دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے

تہران، ارنا - ترکی کے شہر استنبول کی مرکزی سڑک پر اتوار کز یسُ ایک زوردار دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، استنبول میں واقع استقلال شاپنگ اسٹریٹ میں ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس شہر کے گورنر نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 20 منٹ پر ہوا اور فوری طور پر پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دھماکہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .